بائنانسین
دوستوں میں گذشتہ 5 سالوں سے ٹریڈ کر رہا ہوں اور آج آپ لوگوں کے ساتھ اپنے ٹریڈنگ کے حوالے سے بہت ہی برا تجربہ شئیر کرنا چاہتا ہوں
اس امید کے ساتھ کے شاید میری طرح کوئی اور یہ غلطی کرنے سے اور پانے پیسوں کو ضایع کرنے سے بچ جائے
دوستوں میں اور آپ ہم سب چاہتے ہیں کہ کسی طرح سے اپنے آمدنی میں اضافہ کریں تاکہ احسن طریقے کے ساتھ اپنے معاملات و معیشت کو
سدھار سکیں اور اس کی خاطر ہم تلاش کرتے ہیں نئے مواقع ، نئے مواقع جب ہمیں مل جاتے ہیں تو ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جلد ہی اپنے پیسوں
کو انویسٹ کریں تاکہ جلد منافع حاصل کریں۔
لیکن سچ کہا ہے کسی کہنے والے نے کہ جلدی کام شیطان کا،
ایسا ہی کچھ میرے ساتھ ہوا یوں کہ میں آنے والے نئے کوائن میں انویسٹ کرنے کا سوچ رہا تھا تاکہ میں زیادہ سے زیادہ منافع کما کر اپنی
ضروریات کو احسن طریقے کے ساتھ پورا کرسکوں اور میں نے اپنی بعض رقم اس کوائن میں انویسٹ کی، جب میں نے چند دنوں میں دیکھا کہ
وہ کوائن آئستہ آئستہ مہنگا ہوتا جا رہا ہے تو میں نے اسکے بعد اپنی مزید کچھ رقم اس کوائن میں لگا دی اور انتظار کرنے لگا کہ وہ کوائن کب
دستیاب ہوگا تو میں اسے بیچ کر اپنا منافع لے لوں، اور جس دن وہ لاونچ ہوا تو کیونکہ یہ پہلی مرتبہ تھا میرے لئے اور میں جانتا تھا کہ میری طرح
سے بہت سے لوگ جنہوں نے اس میں پیسا لگایا ہے وہ بہت زیادہ تیزی کے ساتھ اسے بیچینگے اور پھر یہ کوائن نیچے آجائے گا، لہذا میں نے جلدی
میں اس کوائن کو جیسا کہ طریقہ کار مجھے بتایا گیا تھا میں نے اس کوائن کو اس فورم سے ایک دوسرے ویلٹ پر لے جا کر بیچنا تھا اور میں نے اس
لئے اس ویلٹ کے ایڈریس کو کاپی کیا اور پھر فورا اس فورم پر جہاں میرے پاس وہ کوائن تھا اسے پیسٹ کر دیا اور مجھے ویریفیکیشن کا میسج آیا
میرے موبائل پر جسے میں نے کنفرم کیا اور پھر وہ کوائن اس فورم سے دوسرے ویلٹ پر چلے گئے،
لیکن مجھے اس مطلوبہ ویلٹ پر وہ کوائن نہیں ملے، میں نے اس فورم سے مدد طلب کی تو انہوں نے وہی کا جو مجھے معلوم تھا کہ فورم پر
شدید تیزی کے ساتھ فروخت کا عمل جاری ہے جس کی وجہ سے نیٹورک کا مسئلہ ہوسکتا ہے آپ برائے مہربانی کچھ دیر بعد رابطہ کریں اور
میں بھی ویسا ہی سوچ کر خاموش رہا کہ اب دیکھتے ہیں کب آئے گا اور میں بار بار ویلٹ کو چیک کرتا رہا، لیکن آخر وہ دن گذر گیا میرے پاس اس
ویلٹ میں وہ کوائن نہیں آئے۔
اگلے دن میں نے پھر ویلٹ کو چیک کیا لیکن اس پر کوائن موجود نہ تھے اور میں اپنے گذشتہ فورم جہاں میں نے وہ کوائن خریدے تھے اور میرے پاس
جہاں وہ کوائن موجود تھے ان سے مدد طلب کی، تو وہی جواب موصول ہوا جو کہ گذشتہ روز ملا تھا، لیکن انہوں نے چند مجھ سے سوالات کئے،
جیسا کہ آپ نے کوائن کو کون سے ویلٹ پر کون سی ایڈریس پر بھیجا تھا،
برائے مہربانی آپ سب اس بات پر دھیان دیجئیے۔۔۔۔
جب میں اس ویلٹ پر گیا اور میں نے اس ویلٹ کے اس مطلوبہ چین کے ایڈریس کو کاپی کیا تاکہ اپنے فورم میں اسکا ایڈریس انہیں سینڈ کروں تو
مجھے کچھ گڑبڑی معلوم ہوئی غور کیا تو دیکھا جب میں مطلوبہ چین کے ایڈریس کو کاپی کر رہا تھا تو وہ کاپی تو ہوجاتا تھا لیکن جب میں اسے
کسی دوسری جگہ پیسٹ کرتا تو وہ کوئی اور ایڈریس پیسٹ کرتا تھا، اور میری سمجھ میں آگیا کہ یہ میری سسٹم میں کوئی ہیکر یا پھر کسی وائرس
کی وجہ سے ہو رہا ہے، اور جب میں نے چیک کیا بعض سوفٹوئیر کے زریعے سے تو معلوم ہوا کہ کچھ ٹارجن نامی وائرسز میری سسٹم میں موجود تھے
جو کہ کم ظرف و کم نسب چور جنہیں ہم ہیکر کہتے ہیں ان کے بنائے ہوئے تھے جو ہم جیسے غریب لوگوں کا مال ناحق چوری کے ساتھ لوٹ لیتے ہیں۔
دوستوں یہ سب روداد اس لئے آپ کو بیان کی گئی ہے کہ برائے مہربانی جلد بازی سے کام لینے کے بجائے بہت ہی دیکھ بھال کے ساتھ ہر چیز کیا کیجئیے
بالخصوص کسی دوسرے نیٹورک یا ایڈریس پر رقم یا کوائن بھیجتے وقت ایک ایک حرف کو بالغور دیکھا کریں کہ آیا آپ صحیح ایڈریس اور نیٹورک پر کچھ بھیج رہے ہیں
یا کوئی چور بیچ میں روڑا لگا کر بیٹھا ہے۔
اگر موقع لگا تو پھر کبھی بتاونگا کہ میرے ساتھ ان 5 سالوں میں اور کیا کیا ہوا
اپنا خیال رکھیے گا
دعاوں کا طلبگار
اللہ حافظ
شکریہ
#BNB #BTC #SCAM #ALERT #دھوکہ