$MOCA
#copygoogal پرتگیزی سلطنت (پرتگیزی: Império Português، انگریزی: Portuguese Empire) دنیا کی تاریخ کی پہلی عالمی سلطنت تھی جو جنوبی امریکا، افریقا، ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیا تک کے مختلف علاقوں پر قابض تھی۔ یہ جدید یورپی نو آبادیاتی سلطنتوں میں سب سے زیادہ عرصے تک قائم رہنے والی سلطنت تھی اور اس کا عہد تقریباً سات صدیوں پر محیط ہے، جو 1415ء میں سبتہ پر قبضے سے لے کر 1999ء میں مکاؤ کو چین کے حوالے کرنے تک پھیلا ہوا ہے۔