لمبی مدت کی حکمت عملی کا فائدہ
میں ہمیشہ آپ کو یہی کہتا ہوں کہ ہر کاروبار اور مارکیٹ میں لمبی مدت کی حکمت عملی ہی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ میری پچھلی ویڈیو دیکھیں جس میں میں نے واضح طور پر کہا تھا کہ دسمبر کے مہینے کی تاریخی طور پر ایک بیرش (Bearish) ٹرینڈ رہا۔۔ میں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمیشہ ڈر میں سرمایہ کاری کریں اور لالچ میں منافع بک کریں۔
پچھلی ویڈیو میں میں نے بتایا تھا کہ BTC کا مضبوط ریجیکشن ایریا 108k ہے، اور اسی ایریا سے BTC ریجیکٹ ہوا۔ لیکن گھبرائیں نہیں، ہر (Dip) ایک سرمایہ کاری کا موقع اور نئے سیکھنے والوں کے لیے ایک سبق ہوتا ہے۔
اگر آپ کرپٹو پر طویل مدت کے لیے یقین رکھتے ہیں تو ہمیشہ تب سرمایہ کاری کریں جب مارکیٹ میں شدید خوف (Extreme Fear) کا ماحول ہو۔ اور اس کوارٹر کے اختتام کا انتظار کریں، اور پھر سرمایہ کاری کو کوارٹر بیسس پر کریں۔
حکمت عملی:
1. اپنی سرمایہ کاری کی رقم کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کریں۔
2. روزانہ تھوڑی تھوڑی سرمایہ کاری کریں۔
3. بہترین پورٹ فولیو منتخب کریں اور ہمیشہ لمبی مدت (3 سے 5 سال) کے لیے سرمایہ کاری کریں۔
4. 4 گھنٹے کی لوئر بولنگر بینڈ (Lower Bollinger Band) کو دیکھیں۔
5. والیم اور RSI پر غور کریں۔
6. لمبے عرصے میں کامیابی کے لیے صبر اور سمجھداری سے کام لیں۔
#Binance
#CryptoInvestment
#BTC
#BitcoinTrading
#CryptoTips
#LongTermInvesting