السلام علیکم دوستو کیا حال ہے
آپ لوگوں سے کچھ باتیں کہنی تھیں کہ
پہلے نمبر:-پر آپ جب بھی کوئی ٹریڈنگ شروع کریں
زہنی طور پر لانگ ٹائم کے لئے تیار ررہیں ۔
دوسرے نمبر:- پر اگر کوئی کوئن پہلے ہی اوپر چلا گیا ہے تو اس میں ٹریڈنگ نہیں کرنی ۔
تیسرے نمبر:- پر آپ نے ٹریڈنگ کا آغاز مارکیٹ ریٹ سے خریداری پر نہیں بلکہ لیمیٹ آرڈر سے کم سے کم ریٹ پر خریداری کریں۔
چوتھے نمبر:- پر کسی نئے کوئن میں ٹریڈنگ سے پہلے اس کے بارے میں زیادہ نہیں تو تھوڑی بہت معلومات تو ہونی چاہیے۔
پانچویں نمبر:- پر فرض کریں آپ کے پاس ایک ہزار ڈالرز ہیں تو ایک وقت میں آپ نے صرف پانچ سو ڈالرز کی ہی ٹریڈنگ کرنی ہے ۔
چھٹے نمبر:- پر آپ نے ان پانچ سو ڈالرز کو پہلی انٹری میں ایک ہی دفعہ انویسٹ نہیں کرنا بلکہ آپ نے ایک ٹریڈنگ میں کم سے کم چار سے پانچ دفعہ انٹری کرنی ہے جیسے ریٹ ڈاؤن ہو آپ نے دوسری انٹری پہلی انٹری سے زیادہ کرنی ہے اگر پہلے پچاس ڈالرز سے انٹری کی تو دوسری انٹری ساٹھ یا ستر ڈالرز سے کریں۔
ساتویں نمبر:- پر آپ نےکسی کے کہنے پر کسی کوئن میں انٹری نہیں کرنی (چاہے میں ہوں یا کوئی اور )جب تک آپ کا دل مطمئن نہ ہو ۔
آخری بات کہ:-
صبروشکر سے کام لیں نقصان میں مت بیچیں اور لالچ مت کریں ٹریڈنگ میں سب سے زیادہ نقصان لالچ کی وجہ سے ہوتا ہے جو بھی پرافٹ ملے اللہ کاشکر ادا کریں ۔
#محمدنعیمـ.الله #Write2Erarn #tradingrule