#XmasCryptoMiracles
ہر ایک شے کو یہیں کا مکیں سمجھتا تھا
میں پہلے گھر کو ہی پوری زمیں سمجھتا تھا
خراب وقت میں گھڑیاں بھی ٹھیک نئیں چلتیں
مگر میں آپ کو ایسا نہیں سمجھتا تھا
مری دلیلیں ہی کمزور لگنے لگتیں مجھے
وہ اتنی دیر میں جا کر کہیں سمجھتا تھا
اسے خبر تھی یہ لَو کس ہوا سے بجھتی ہے
وہ سانپ تھا سو مری آستیں سمجھتا تھا
وہ میری سوچ سے بڑھ کر حسیں لگا ہے مجھے
میں ویسے خود بھی کوئی کم نہیں سمجھتا تھا
میں سوچتا تھا خدا آسماں پہ رہتا ہے
وہیں بتاتے تھے، میں بھی وہیں سمجھتا تھا