امریکی میڈیا کے مطابق اعشاریہ پانچ فیصد کمی سے شرحِ سود چار اعشاریہ سات پانچ فیصد سے پانچ فیصد کے درمیان آگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سرمایہ کاروں کو شرحِ سود میں ابتدائی طور پر صرف اعشاریہ دو پانچ فیصد کمی کی توقع تھی۔
شرحِ سود توقع سے زیادہ کم ہونے کے سبب امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی، ایس اینڈ پی فائیو ہنڈرڈ، ڈاو اور نیسڈیک سب ہی میں تیزی کا رجحان ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس سال فیڈرل ریزرو کی نومبر اور دسمبر میں بھی میٹنگز ہوں گی