p2p scam alert!
ایزی پیسہ سے ٹریڈ کرنے والے خبردار ہو جائیں
میں نے ایک بندے ( اکاؤنٹ نام باخان ، اصل نام: محمد اسلم) نامی شخص کو 85000 روپے کے ڈالر بیچے p2p اس نے مجھے میزان بنک سے میرے ایزی اکاؤنٹ میں ادائیگی کی یہ بندہ سکیمر تھا اس نے چارج بیک لگا دیا
جس کے بعد ایزی پیسہ نے میرا اکاؤنٹ بلاک کر دیا
اس کے بعد میں نے بائنانس کو بتایا انہوں نے ثبوت مانگا میں نے ایمل دیکھائی پھر بائنانس ٹیم نے اس یوز کو بلاک کر دیا۔
لیکن وہ بندہ تب تک اپنا سارا بیلنس لے کر فرار ہو گیا۔
اس کے بعد بائنانس نے مجھے ٹریڈ سلپ دی جو کہ میں نے اپنے لیٹر کے ساتھ اٹیچ کر کے ایزی پیسہ کو ای میل کی۔
اس کے بعد مجھے کوئی جواب ایزی پیسہ نے نہیں دیا۔ جب میں نے ان سے دوبارہ سوشل میڈٰیا اکاؤنٹ پر شکایت نمبر لکھ کر پوچھا کہ میرے اکاؤنٹ بحالی کی کیا اپڈیٹ ہیں تو مجھے بتاتا گیا کہ میرا اکاؤنٹ بحال نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی میں اپنے پیسے نکلوا سکتا ہوں
افسوس ہے کہ پاکستان کے گندے ترین ای وائلٹ اکاؤنٹ سے میں نے ٹریڈ کی اور اس طرح میرا سات لاکھ سے زیادہ کا بیلنس ایزی پیسہ نے ضبط کر لیا ۔
براہ کرم ۔ اگر کوئی شخص ایزی پیسہ میں واقفیت رکھتا ہے یا بینک کے سسٹم کو سجھتا ہے اور میرے اکاؤنٹ کو بحال کروانے میں مدد کرنا چاہے تو مجھ سے رابطہ کرے۔ شکریہ