$BTC چھ ماہ سے مسلسل بل رن دکھاتے ہوئے بالآخر اپریل میں بئرز نے بل کو پیچھے دھکیل دیا ۔ایک عام تاثر بن گیا تھا کہ ہالونگ کے فوراً بعد بی ٹی سی ایک لاکھ کی طرف سپیڈ سے جائے گا جبکہ ابھی تک ایسا کچھ دیکھنے میں نہیں آ رہا ہے ۔

ایک رائے یہ ہے کہ لوگوں میں خصوصاً سپاٹ ہولڈرز کو پینک کیا جا رہا ہے تاکہ وہ یہاں پر بیچ کر بی ٹی سی کے 52000کے لیول تک جانے کا انتظار کریں ۔ہو سکتا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں مزید پینک پیدا کی جائے اور جیسے ہی سپاٹ ہولڈرز سیلنگ کرکے ڈیپ پل بیک کا چانس لے گے مارکیٹ وہیں سے دوبارہ آہستہ آہستہ اپنے نئے آل ٹائم ہائی کی طرف گامزن ہو جائے گی ۔

دوسری رائے یہ ہے کہ بی ٹی سی کا یہاں پر مزید ہفتہ دو ہفتہ اسی رینج میں ٹریڈ ہونا ضروری ہے اسکے بعد ہی وہ اوپر جا پائے گا ۔

دوسری طرف فیوچر ٹریڈنگ والوں کے لئے بھی اچھا خاصا جال بچھایا جا چکا ہے کیونکہ یہاں پر کنسالیڈیٹ کرتی ہوئی مارکیٹ ایک دن یا چند گھنٹوں میں لمبی لمبی وکس بناتی ہوئی نظر آئے گی لیول وہی اہم ترین ہیں 58000نیچے کا اور 69500 اوپر کا ۔

$PEPE $ETH