کرپٹو کا آج کل پھر سے ٹائم آیا ہوا ہے تو کچھ گزارشات:
۱۔ کرپٹو کرنسی ایک حقیقت ہے اور اس میں روزانہ اربوں ڈالر کی ٹریڈنگ ہوتی ہے۔
۲۔ جی ہاں، اس سے لوگ کروڑ پتی کیا ارب پتی بنے ہیں۔
۳۔ اگر آپ اس میں نئے ہیں اور آپ میں صبر کی کمی اور اندھے لالچ کی زیادتی ہے تو نناوے فیصد چانسز ہیں کہ آپ نقصان اٹھائیں گے اور آپ کی جمع پونجی چلی جائے گی۔
۴۔ یہ جو آئے روز apps مارکیٹ میں آئی رہتی ہیں کہ دس ہزار دیں تو آپ کو پانچ سو روپے روزانہ کے ملیں گے، ان میں ننانوے اعشاریہ نو نو فیصد فراڈ ہوتا ہے۔
اسے ملٹی لیول مارکٹنگ کہتے ہیں کہ آپ جاو اور فلاں کو ہمارا پاس لاو تو اسکی کمائی کا کمیشن بھی آپکو ملے گا۔
شروع میں سب کو ملے گا لیکن جب پیسہ زیادہ ہو جائیگا تو وہ بھاگ جائیں گے۔
۵۔ آپ کرپٹو میں اپنی سیونگ کا پانچ فیصد انویسٹ کر سکتے ہیں۔ مطلب اگر آپ کے پاس ۱۰۰ روپے سیونگ میں پڑے ہیں تو پانچ روپے کے stable کوائن جیسا کہ بٹ کوائن وغیرہ لیکر رکھ دیں اور اسے بھول جائیں یہاں تک کہ اس کی قیمت آپکی قیمتِ خرید سے زیادہ نہ ہو جائے۔
۶۔ فیوچر ٹریڈنگ لکھ پتی سے ککھ پتی بننے کا تیز ترین نسخہ ہے۔ چونکہ اس میں لالچ کا ایلیمنٹ زیادہ ہوتا ہے تو بندہ جلدی اس میں گرتا ہے۔