$کرپٹو تحقیقات-

عالمی مارکیٹوں میں اس وقت خوف کا عالم ہے۔ بٹ کوائین ایک ہفتے میں ستر ہزار سے باون ہزار تک آیا ہے۔ ناسڈاک میں گیارہ سو پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ باقی مارکیٹس کا رخ بھی نیچے کی جانب ہے۔ جاپان میں تو کل ایک انڈیکس کی ٹریڈنگ ہی دس منٹ تک رک گئی تھی۔ ایک ماہ میں وہاں کے دو انڈیکسز میں بیس فیصد کی کمی ہو چکی ہے۔

امریکہ میں بے روزگاری کا ریٹ جون میں چار اعشاریہ ایک سے چار اعشاریہ تین تک پہنچ گیا ہے۔ امریکی اندرونی قرض تاریخی بلندیوں پر ہیں اس لیے امریکہ اب بے روزگاروں کو زیادہ عرصہ بٹھا کر کھلا نہیں سکتا۔ نتیجہ یہ ہے کہ ایک بار پھر کساد بازاری (ریسیشن) کی باتیں پھیل رہی ہیں۔

امریکہ میں انتخابات بھی سر پر ہیں اور موجودہ صدر انتخابات کی دوڑ سے ہی باہر ہو چکے ہیں۔ ایسے میں عوام کو ان سے کوئی پالیسی بنانے کی توقع نہیں ہے۔ اس سے معاملہ مزید گھمبیر ہو جاتا ہے۔

ایران اور اسرائیل کے تنازعے کا خوف بھی مارکیٹس میں ہے، خصوصاً آج اور کل کے دن تو بہت اہم ہیں۔ مشرق وسطی میں کیا ایک بڑی جنگ چھڑ جائے گی؟ یہ خوف بھی سیلنگ پریشر بنا رہا ہے۔ ایران کے زیادہ سے زیادہ ایک اور علامتی حملے کے امکانات لگتے ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ لیکن عام ٹریڈر یہ نہیں سمجھتا، سو وہ بیچ رہا ہے

#BTC_MarketPanic_Dip